بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند حضرات متوجہ ہوں


بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند حضرات متوجہ ہوں

۱- بیرونِ ملک ملازمت کے حصول کے لیے ہمیشہ لائسنس یافتہ پروموٹرزیعنی ریکروٹنگ ایجنٹ سے ان کے منظور شدہ دفاتر میں رابطہ کریں۔ لائسنس یافتہ پروموٹرز اور ان کے منظور شدہ دفاتر کی لسٹ بیورو آف ایمیگریشن اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ beoe.gov.pk پر موجود ہے۔
۲- معاملات طے کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ متعلقہ پروموٹر کے پاس موجودہ بھرتی کے لیے پروٹیکٹر آفس سے جاری کردہ اجازت نامہ، جوکہ 120 دن کے لیے جاری کیا جاتا ہے، موجود ہے۔ مزید تسلی کے لیے اس اجازت نامے کا نمبر اور تاریخ کی تصدیق متعلقہ پروٹیکٹر آفس سے کرائیں اور یہ بھی چیک کرالیں کہ اس پروموٹر کے پاس متعلقہ ٹریڈ کی اسامیاں موجود ہیں یا نہیں۔
۳- اپنے تمام معاملات صرف اور صرف لائسنس یافتہ پروموٹر کے دفتر کے اندر طے کریں۔ رقم کی ادائیگی صرف ریکروٹنگ ایجنسی کے مالک یا اس کے مجاز نمائندے کو کریں اور اس رقم کی رسید ضرور حاصل کریں۔
۴- قانون کے تحت کوئی بھی پروموٹر کسی ماتحت ایجنٹ کو تعینات کرنے کا مجاز نہیں، لہذا ماتحت ایجنٹ کے فراڈ سے بچیں۔
۵- ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر کے پاس بیرونِ ملک کوئی ملازمت نہیں ہوتی، اس کا کام صرف اور صرف متعلقہ ٹریڈ کے لیے فنی قابلیت کا امتحان لینا ہے لہذا ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر کو اس سلسلے میں ہر گز کوئی ادائیگی نہ کریں۔
۶- پروٹیکٹر کلیئرنس کے لیے آپ کا ریکروٹنگ ایجنٹ کے ہمراہ پروٹیکٹر آفس میں موجود ہونا لازمی ہے۔ یاد کھیے: پروٹیکٹر کلیئرنس کی فیس ریکروٹنگ ایجنٹ کے ذریعے ملازمت کی صورت میں 10500 ہے، جبکہ براہِ راست ملازمت کی صورت میں فیس 6500 ہے
۔
کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ پروٹیکٹر آفس سے رابطہ کریں۔

No comments

Powered by Blogger.